×

اور (قربانی کے) اونٹوں کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ میں 22:36 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-hajj ⮕ (22:36) ayat 36 in Urdu

22:36 Surah Al-hajj ayat 36 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 36 - الحج - Page - Juz 17

﴿وَٱلۡبُدۡنَ جَعَلۡنَٰهَا لَكُم مِّن شَعَٰٓئِرِ ٱللَّهِ لَكُمۡ فِيهَا خَيۡرٞۖ فَٱذۡكُرُواْ ٱسۡمَ ٱللَّهِ عَلَيۡهَا صَوَآفَّۖ فَإِذَا وَجَبَتۡ جُنُوبُهَا فَكُلُواْ مِنۡهَا وَأَطۡعِمُواْ ٱلۡقَانِعَ وَٱلۡمُعۡتَرَّۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرۡنَٰهَا لَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ ﴾
[الحج: 36]

اور (قربانی کے) اونٹوں کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ میں شامل کیا ہے، تمہارے لیے اُن میں بھَلائی ہے، پس انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو، اور جب (قربانی کے بعد) ان کی پیٹھیں زمین پر ٹک جائیں تو اُن میں سے خود بھی کھاؤ اور اُن کو بھی کھلاؤ جو قناعت کیے بیٹھے ہیں اور اُن کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں اِن جانوروں کو ہم نے اِس طرح تمہارے لیے مسخّر کیا ہے تاکہ تم شکریہ ادا کرو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: والبدن جعلناها لكم من شعائر الله لكم فيها خير فاذكروا اسم الله, باللغة الأوردية

﴿والبدن جعلناها لكم من شعائر الله لكم فيها خير فاذكروا اسم الله﴾ [الحج: 36]

Abul Ala Maududi
Aur (qurbani ke) ounton (camels) ko humne tumhare liye shaaer-Allah (symbols of Allah) mein shamil kiya hai, tumhare liye un mein bhalayi hai. Pas unhein khada karke unpar Allah ka naam lo, aur jab (qurbani ke baad) unki peethein zameen par tik jayein to unmein se khud bhi khao aur unko bhi khilao jo qanaat kiye baithe hain (contented ones) aur unko bhi jo apni haajat pesh karein. In jaanwaron ko humne is tarah tumhare liye musakkhar kiya hai taa-ke tum shukriya ada karo
Ahmed Ali
اور ہم نے تمہارے لیے قربانی کے اونٹ کو الله کی نشانیوں میں سے بنایا ہے تمہارے لیے ان میں فائدے بھی ہیں پھر ان پر الله کا نام کھڑا کر کے لو پھر جب وہ کسی پہلو پر گر پڑیں تو ان میں سے خود کھاؤ اور صبر سے بیٹھنے والے اور سائل کو بھی کھلاؤ الله نے انہیں تمہارے لیے ایسا مسخر کر دیا ہے تاکہ تم شکر کرو
Fateh Muhammad Jalandhry
اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو
Mahmood Ul Hassan
اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمہارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی تمہارے واسطے اس میں بھلائی ہے سو پڑھو اُن پر نام اللہ کا قطار باندھ کر پھر جب گر پڑے اُنکی کروٹ تو کھاؤ اُس میں سے[۶۱] اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے کو اوربیقراری کرتے کو [۶۲] اسی طرح تمہارے بس میں کر دیا ہم نے اُن جانوروں کو تاکہ تم احسان مانو [۶۳]
Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے قربانی کے اونٹوں کو تمہارے لئے شعائر اللہ سے قرار دیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے پس تم ان کو صف بستہ کھڑا کرکے خدا کا نام لو۔ اور جب وہ کروٹ کے بل گر پڑیں تو ان میں سے خود بھی کھاؤ اور بے سوال اور سوالی کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارے لئے مسخر کیا ہے تاکہ تم شکرگزار (بندے) بن جاؤ۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek