Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 14 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿ثُمَّ خَلَقۡنَا ٱلنُّطۡفَةَ عَلَقَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡعَلَقَةَ مُضۡغَةٗ فَخَلَقۡنَا ٱلۡمُضۡغَةَ عِظَٰمٗا فَكَسَوۡنَا ٱلۡعِظَٰمَ لَحۡمٗا ثُمَّ أَنشَأۡنَٰهُ خَلۡقًا ءَاخَرَۚ فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحۡسَنُ ٱلۡخَٰلِقِينَ ﴾
[المؤمنُون: 14]
﴿ثم خلقنا النطفة علقة فخلقنا العلقة مضغة فخلقنا المضغة عظاما فكسونا العظام﴾ [المؤمنُون: 14]
Abul Ala Maududi Phir us boondh ko lothday ki shakal di, phir lothday ko boti bana diya, phir boti ki haddiyan (bones) banayin, phir haddiyon par gosht chadhaya. Phir usey ek dusri hi makhlooq bana khada kiya. Pas bada hi ba-barakat hai Allah, sab karigaron se accha kaarigar(creator) |
Ahmed Ali پھر ہم نے نطفہ کا لوتھڑا بنایا پھر ہم نے لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی پھر ہم نے اس بوٹی سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت پہنایا پھر اسے ایک نئی صورت میں بنا دیا سو الله بڑی برکت والا سب سےبہتر بنانے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر بنایا اس بوند سے لہو جما ہوا پھر بنائی اس لہو جمے ہوئے سے گوشت کی بوٹی پھر بنائیں اُس بوٹی سےہڈیاں پھر پہنایا ہڈیوں پر گوشت [۱۰] پھر اٹھا کھڑا کیا اسکو ایک نئی صورت میں [۱۱] سو بڑی برکت اللہ کی جو سب سے بہتر بنانے والا ہے [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi پھر ہم نے نطفہ کو منجمد خون بنایا اور پھر ہم نے اس منجمد خون کو گوشت کا لوتھڑا بنایا پھر اس لوتھڑے سے ہڈیاں پیدا کیں پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر ہم نے (اس میں روح ڈال کر) ایک دوسری مخلوق بنا دیا۔ پس بڑا بابرکت ہے وہ اللہ جو بہترین خالق ہے۔ |