Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 34 - النور - Page - Juz 18
﴿وَلَقَدۡ أَنزَلۡنَآ إِلَيۡكُمۡ ءَايَٰتٖ مُّبَيِّنَٰتٖ وَمَثَلٗا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوۡاْ مِن قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةٗ لِّلۡمُتَّقِينَ ﴾
[النور: 34]
﴿ولقد أنـزلنا إليكم آيات مبينات ومثلا من الذين خلوا من قبلكم وموعظة﴾ [النور: 34]
Abul Ala Maududi Humne saaf saaf hidayat dene wali aayat tumhare paas bhej di hain, aur un qaumon ki ibratnaak misalein bhi hum tumhare saamne pesh kar chuke hain jo tumse pehle ho guzri hain. Aur woh naseehatein humne kardi hain jo darne walon ke liye hoti hain |
Ahmed Ali اور البتہ ہم نے تمہارے پاس روشن آیتیں بھیج دی ہیں اور جن میں تم سے پہلوں کے حالات ہیں او رجو پرہیز گاروں کے لیے نصیحت ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں کھلی ہوئی اور کچھ حال انکا جو ہو چکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو [۶۵] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک ہم نے تم لوگوں کی طرف واضح آیتیں نازل کی ہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی مثالیں بھی اور پرہیزگاروں کیلئے پند و نصیحت بھی۔ |