Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 38 - النور - Page - Juz 18
﴿لِيَجۡزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحۡسَنَ مَا عَمِلُواْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضۡلِهِۦۗ وَٱللَّهُ يَرۡزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٖ ﴾
[النور: 38]
﴿ليجزيهم الله أحسن ما عملوا ويزيدهم من فضله والله يرزق من يشاء﴾ [النور: 38]
Abul Ala Maududi (Aur woh yeh sabkuch isliye karte hain) taa-ke Allah unke behtareen aamaal ki jaza unko de aur mazeed apne fazal se nawaze. Allah jisey chahta hai be-hisaab deta hai |
Ahmed Ali تاکہ الله انہیں ان کے عمل کا اچھا بدلہ دے اور انہیں اپنے فضل سے اور بھی دے اور الله جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے |
Mahmood Ul Hassan تاکہ بدلہ دے انکو اللہ انکے بہتر سے بہتر کاموں کا اور زیادتی دے انکو اپنے فضل سے [۷۳] اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بے شمار [۷۴] |
Muhammad Hussain Najafi تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جسے چاہتا ہے اسے بے حساب رزق عطا کرتا ہے۔ |