Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 75 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿أُوْلَٰٓئِكَ يُجۡزَوۡنَ ٱلۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُواْ وَيُلَقَّوۡنَ فِيهَا تَحِيَّةٗ وَسَلَٰمًا ﴾
[الفُرقَان: 75]
﴿أولئك يجزون الغرفة بما صبروا ويلقون فيها تحية وسلاما﴾ [الفُرقَان: 75]
Abul Ala Maududi Yeh hain woh log jo apne sabr ka phal manzil-e-buland ki shakal mein payenge, aadaab o tasleemaat se unka istaqbaal hoga |
Ahmed Ali یہی لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلہ میں جنت کے بالا خانے دیے جائیں گے اور ان کا وہاں دعا اور سلام سے استقبال کیا جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے |
Mahmood Ul Hassan ان کو بدلہ ملے گا کوٹھوں کی جھروکے اس لئے کہ وہ ثابت قدم رہے اور لینے آئیں گے ان کو وہاں دعا و سلام کہتے ہوئے [۹۲] |
Muhammad Hussain Najafi یہ وہ ہیں جنہیں ان کے صبر و ثبات کے صلہ میں بہشت میں بالاخانہ عطا کیا جائے گا۔ اور وہاں ان کا تحیہ و سلام سے استقبال کیا جائے گا۔ |