Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 16 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿وَوَرِثَ سُلَيۡمَٰنُ دَاوُۥدَۖ وَقَالَ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنطِقَ ٱلطَّيۡرِ وَأُوتِينَا مِن كُلِّ شَيۡءٍۖ إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلۡفَضۡلُ ٱلۡمُبِينُ ﴾
[النَّمل: 16]
﴿وورث سليمان داود وقال ياأيها الناس علمنا منطق الطير وأوتينا من كل﴾ [النَّمل: 16]
Abul Ala Maududi Aur Dawood ka waris sulaiman hua aur usne kaha “logon, humein parindon (birds) ki boliyan sikhayi gayi hain aur humein har tarah ki cheezein di gayi hain, beshak yeh (Allah ka) numaya fazl hai.” |
Ahmed Ali اور سلیمان داؤد کا وارث ہوا اور کہا اے لوگو ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے او رہمیں ہر قسم کے سازو سامان دیے گئے ہیں بے شک یہ صریح فضیلت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور سلیمان اور داؤد کے قائم مقام ہوئے۔ اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (خدا کی طرف سے) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز عنایت فرمائی گئی ہے۔ بےشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے |
Mahmood Ul Hassan اور قائم مقام ہوا سلیمان داؤد کا [۱۸] اور بولے اے لوگو ہم کو سکھائی ہے بولی اڑتے جانوروں کی [۱۹] اور دیا ہم کو ہر چیز میں سے [۲۰] بیشک یہی ہے فضیلت صریح |
Muhammad Hussain Najafi اور سلیمان داؤد کے وارث ہوئے اور کہا اے لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی کی تعلیم دی گئی ہے اور ہمیں ہر قسم کی چیزیں عطا کی گئی ہیں۔ بےشک یہ (اللہ کا) کھلا ہوا فضل و کرم ہے۔ |