Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 15 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا دَاوُۥدَ وَسُلَيۡمَٰنَ عِلۡمٗاۖ وَقَالَا ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي فَضَّلَنَا عَلَىٰ كَثِيرٖ مِّنۡ عِبَادِهِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ ﴾
[النَّمل: 15]
﴿ولقد آتينا داود وسليمان علما وقالا الحمد لله الذي فضلنا على كثير﴾ [النَّمل: 15]
Abul Ala Maududi (Dusri taraf) humne Dawood o Sulaiman ko ilm ata kiya aur unhon ne kaha ke shukar hai us khuda ka jisne humko apne bahut se momin bandon par fazilat ata ki |
Ahmed Ali اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم دیا اور کہنے لگے الله کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے ایمان دار بندوں پر فضیلت دی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم بخشا اور انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جس نے ہمیں بہت سے مومن بندوں پر فضلیت دی |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے دیا داؤد اور سلیمان کو ایک علم [۱۵] اور بولے شکر اللہ کا جس نے ہم کو بزرگی دی [۱۶] اپنے بہت سے بندوں ایمان والوں پر [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے داؤد اور سلیمان کو (خاص) علم عطا فرمایا۔ اور ان دونوں نے کہا کہ ہر قِسم کی تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مؤمن بندوں پر فضیلت عطا کی ہے۔ |