Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 25 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿أَلَّاۤ يَسۡجُدُواْۤ لِلَّهِ ٱلَّذِي يُخۡرِجُ ٱلۡخَبۡءَ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُخۡفُونَ وَمَا تُعۡلِنُونَ ﴾
[النَّمل: 25]
﴿ألا يسجدوا لله الذي يخرج الخبء في السموات والأرض ويعلم ما تخفون﴾ [النَّمل: 25]
Abul Ala Maududi Ke us khuda ko sajda karein jo aasmano aur zameen ki posheeda(hidden) cheezein nikalta hai aur woh sab kuch jaanta hai jisey tum log chupate ho aur zaahir karte ho |
Ahmed Ali الله ہی کو کیوں نہ سجدہ کریں جو آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو ظاہر کرتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اورجو ظاہر کرتے ہو سب کو جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور نہیں سمجھتے) کہ خدا کو آسمانوں اور زمین میں چھپی چیزوں کو ظاہر کردیتا اور تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کو جانتا ہے کیوں سجدہ نہ کریں |
Mahmood Ul Hassan کیوں نہ سجدہ کریں اللہ کو جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیز آسمانوں میں اور زمین میں اور جانتا ہے جو چھپاتے ہو اور جو ظاہر کرتے ہو [۳۳] |
Muhammad Hussain Najafi وہ کیوں اس خدا کو سجدہ نہ کریں جو آسمانوں اور زمین میں پوشیدہ چیزوں کو باہر لاتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو۔ |