Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 38 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿قَالَ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَؤُاْ أَيُّكُمۡ يَأۡتِينِي بِعَرۡشِهَا قَبۡلَ أَن يَأۡتُونِي مُسۡلِمِينَ ﴾
[النَّمل: 38]
﴿قال ياأيها الملأ أيكم يأتيني بعرشها قبل أن يأتوني مسلمين﴾ [النَّمل: 38]
Abul Ala Maududi Sulaiman ne kaha “aey ehle darbaar, tum mein se kaun uska takht (throne) mere paas laata hai qabl iske ke woh log mutii (farmabardaar) hokar mere paas haazir hoon?” |
Ahmed Ali کہا اے دربار والو تم میں کوئی ہے کہ میرے پاس اس کا تخت لے آئے اس سے پہلے کہ وہ میرے پاس فرمانبردار ہو کر آئيں |
Fateh Muhammad Jalandhry سلیمان نے کہا کہ اے دربار والو! کوئی تم میں ایسا ہے کہ قبل اس کے کہ وہ لوگ فرمانبردار ہو کر ہمارے پاس آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے |
Mahmood Ul Hassan بولا اے دربار والو تم میں کوئی ہے کہ لے آوے میرے پاس اس کا تخت پہلے اس سے کہ وہ آئیں میرے پاس حکم بردار ہو کر [۴۴] |
Muhammad Hussain Najafi آپ نے کہا اے عمائدین سلطنت! تم میں سے کون ہے؟ جو اس (ملکہ سبا) کا تخت میرے پاس لائے قبل اس کے کہ وہ مسلمان ہوکر میرے پاس آئیں؟ |