Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 57 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿فَأَنجَيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ قَدَّرۡنَٰهَا مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴾
[النَّمل: 57]
﴿فأنجيناه وأهله إلا امرأته قدرناها من الغابرين﴾ [النَّمل: 57]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar humne bacha liya usko aur uske ghar walon ko, bajuz uski biwi ke jiska peechey reh jana humne tai kardiya tha |
Ahmed Ali پھر ہم نے لوط اور اس کے گھر والوں کو سوائے اس کی بیوی کے بچا لیا ہم اس کو پیچھے رہنے والو ں میں ٹھہرا چکے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ مگر ان کی بیوی کہ اس کی نسبت ہم نے مقرر کر رکھا ہے (کہ وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی) |
Mahmood Ul Hassan پھر بچا دیا ہم نے اسکو اور اسکے گھر والوں کو [۷۳] مگر اسکی عورت مقرر کر دیا تھا ہم نے اسکو رہ جانے والوں میں [۷۴] |
Muhammad Hussain Najafi پس ہم نے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نجات دی سوائے آپ کی بیوی کے کہ جس کے بارے میں ہم نے فیصلہ کر دیا تھا کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہوگی۔ |