Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 65 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿قُل لَّا يَعۡلَمُ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلۡغَيۡبَ إِلَّا ٱللَّهُۚ وَمَا يَشۡعُرُونَ أَيَّانَ يُبۡعَثُونَ ﴾
[النَّمل: 65]
﴿قل لا يعلم من في السموات والأرض الغيب إلا الله وما يشعرون﴾ [النَّمل: 65]
Abul Ala Maududi Inse kaho, Allah ke siwa aasmano aur zameen mein koi gaib ka ilam nahin rakhta, aur woh nahin jaante ke kab woh uthaye jayenge |
Ahmed Ali کہہ دے الله کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب کی بات نہیں جانتا اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ خبر نہیں رکھتا جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں چھپی ہوئی چیز کی مگر اللہ [۹۳] اور ان کو خبر نہیں کب جی اٹھیں گے [۹۴] |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہہ دیجئے! کہ آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اللہ کے سوا کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا۔ اور نہ وہ یہ جانتے ہیں کہ وہ کب (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے؟ |