Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 66 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿بَلِ ٱدَّٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِۚ بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ مِّنۡهَاۖ بَلۡ هُم مِّنۡهَا عَمُونَ ﴾
[النَّمل: 66]
﴿بل ادارك علمهم في الآخرة بل هم في شك منها بل هم﴾ [النَّمل: 66]
Abul Ala Maududi Balke aakhirat ka to ilam hi in logon se ghum ho gaya hai, balke yeh uski taraf se shakk mein hain, balke yeh ussey andhey hain |
Ahmed Ali بلکہ آخرت کے معاملے میں تو ان کی سمجھ گئی گزری ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہی ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry بلکہ آخرت (کے بارے) میں ان کا علم منتہی ہوچکا ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں۔ بلکہ اس سے اندھے ہو رہے ہیں |
Mahmood Ul Hassan بلکہ تھک کر گر گیا ان کا فکر آخرت کے بارہ میں بلکہ ان کو شبہ ہے اس میں بلکہ وہ اس سے اندھے ہیں [۹۵] |
Muhammad Hussain Najafi بلکہ آخرت کی منزل میں رفتہ رفتہ انہیں پورا علم ہوگا۔ بلکہ وہ اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں بلکہ یہ اس کی طرف سے بالکل اندھے ہیں۔ |