Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 8 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿فَلَمَّا جَآءَهَا نُودِيَ أَنۢ بُورِكَ مَن فِي ٱلنَّارِ وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَسُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴾
[النَّمل: 8]
﴿فلما جاءها نودي أن بورك من في النار ومن حولها وسبحان الله﴾ [النَّمل: 8]
Abul Ala Maududi Wahan jo pahuncha to nidaa (awaaz/pukaar) aayi ke “mubarak hai woh jo is aag mein hai aur jo iske maahol mein hai, paak hai Allah sab jahanon ka parwardigar |
Ahmed Ali پھر جب موسیٰ وہاں آئے تو آواز آئی کہ جو آگ میں اور اس کے پاس ہے وہ با برکت ہے اور الله پاک ہے جو تمام جہان کا رب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر جب پہنچا اسکے پاس آواز ہوئی کہ برکت ہے اس پر جو کوئی کہ آگ میں ہے اور جو اسکے آس پاس ہے [۶] اور پاک ہے وہ ذات اللہ کی جو رب سارے جہان کا [۷] |
Muhammad Hussain Najafi پھر جب وہ اس کے پاس آئے تو (انہیں) ندا دی گئی کہ مبارک ہے وہ جس کا جلوہ آگ میں ہے۔ اور جس کا جلوہ اس کے اردگرد ہے اور پاک ہے اللہ جو پروردگارِ عالمیان ہے۔ |