Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 7 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿إِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِأَهۡلِهِۦٓ إِنِّيٓ ءَانَسۡتُ نَارٗا سَـَٔاتِيكُم مِّنۡهَا بِخَبَرٍ أَوۡ ءَاتِيكُم بِشِهَابٖ قَبَسٖ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُونَ ﴾
[النَّمل: 7]
﴿إذ قال موسى لأهله إني آنست نارا سآتيكم منها بخبر أو آتيكم﴾ [النَّمل: 7]
Abul Ala Maududi (Inhein us waqt ka qissa sunao) jab Moosa ne apne ghar walon se kaha ke “mujhey ek aag si nazar aayi hai, main abhi ya to wahan se koi khabar lekar aata hoon ya koi angara chun laata hoon taa-ke tum log garam ho sako” |
Ahmed Ali جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے میں ابھی وہاں سے تمہارے پاس کوئی خبر لاتا ہوں یا کوئی انگارا سلگا کر لاتا ہوں تاکہ تم سینکو |
Fateh Muhammad Jalandhry جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے، میں وہاں سے (رستے) کا پتہ لاتا ہوں یا سلگتا ہوا انگارہ تمہارے پاس لاتا ہوں تاکہ تم تاپو |
Mahmood Ul Hassan جب کہا موسٰی نے اپنے گھر والوں کو میں نے دیکھی ہے آگ [۴] اب لاتا ہوں تمہارے پاس وہاں سے کچھ خبر یا لاتا ہوں انگارا سلگا کر شاید تم سینکو [۵] |
Muhammad Hussain Najafi (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے تو میں ابھی وہاں سے کوئی خبر لاتا ہوں یا آگ کا کوئی انگارہ لاتا ہوں تاکہ تم تاپو۔ |