Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 14 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥ وَٱسۡتَوَىٰٓ ءَاتَيۡنَٰهُ حُكۡمٗا وَعِلۡمٗاۚ وَكَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ ﴾
[القَصَص: 14]
﴿ولما بلغ أشده واستوى آتيناه حكما وعلما وكذلك نجزي المحسنين﴾ [القَصَص: 14]
Abul Ala Maududi Phir jab Moosa apni poori jawani ko pahunch gaya aur uska nasho-numa mukammal ho gaya to humne usey hukum aur ilm ata kiya. Hum neik logon ko aisi hi jazaa detey hain |
Ahmed Ali اور جب اپنی جوانی کو پہنچا اور پورا توانا ہوا تو ہم نے اسے حکمت اور علم دیا اور ہم نیکوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب موسٰی جوانی کو پہنچے اور بھرپور (جوان) ہو گئے تو ہم نے اُن کو حکمت اور علم عنایت کیا۔ اور ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جب پہنچ گیا اپنے زور پر اور سنھبل گیا دی ہم نے اس کو حکمت اور سمجھ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں نیکی والوں کو [۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب وہ (بچہ) اپنے پورے شباب کو پہنچ گیا اور (قد و قامت) پورا درست ہوگیا تو ہم نے اس کو (خاص) حکمت و علم عطا کیا اور ہم اسی طرح نیکوکاروں کو صلہ دیتے ہیں۔ |