Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 13 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَرَدَدۡنَٰهُ إِلَىٰٓ أُمِّهِۦ كَيۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ وَلِتَعۡلَمَ أَنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[القَصَص: 13]
﴿فرددناه إلى أمه كي تقر عينها ولا تحزن ولتعلم أن وعد الله﴾ [القَصَص: 13]
Abul Ala Maududi Is tarah hum Moosa ko uski Maa ke paas palta laaye taa-ke uski aankhein thandi hon aur woh ghamgheen na ho. Aur jaan le ke Allah ka wada saccha tha, magar aksar log is baat ko nahin jaantey |
Ahmed Ali پھر ہم نے اسے اس کی ماں کے پا س پہنچا دیا تاکہ ا س کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور غمگین نہ ہو اور جان لے کہ الله کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر آدمی نہیں جانتے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہم نے (اس طریق سے) اُن کو ان کی ماں کے پاس واپس پہنچا دیا تاکہ اُن کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کھائیں اور معلوم کریں کہ خدا کا وعدہ سچا ہے لیکن یہ اکثر نہیں جانتے |
Mahmood Ul Hassan پھر ہم نے پہنچا دیا اس کو اسکی ماں کی طرف کہ ٹھنڈی رہے اس کی آنکھ اور غمگین نہ ہو اور جانے کہ اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے [۱۷] پر بہت لوگ نہیں جانتے [۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi اس طرح ہم نے وہ (بچہ) اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا۔ تاکہ اس کی آنکھ ٹھنڈی اور غمناک نہ ہو اور یہ بھی جان لے کہ اللہ کا وعدہ سچا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ (یہ بات) نہیں جانتے۔ |