×

اس کے باپ نے (موسیٰؑ سے) کہا "میں چاہتا ہوں کہ اپنی 28:27 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Qasas ⮕ (28:27) ayat 27 in Urdu

28:27 Surah Al-Qasas ayat 27 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 27 - القَصَص - Page - Juz 20

﴿قَالَ إِنِّيٓ أُرِيدُ أَنۡ أُنكِحَكَ إِحۡدَى ٱبۡنَتَيَّ هَٰتَيۡنِ عَلَىٰٓ أَن تَأۡجُرَنِي ثَمَٰنِيَ حِجَجٖۖ فَإِنۡ أَتۡمَمۡتَ عَشۡرٗا فَمِنۡ عِندِكَۖ وَمَآ أُرِيدُ أَنۡ أَشُقَّ عَلَيۡكَۚ سَتَجِدُنِيٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴾
[القَصَص: 27]

اس کے باپ نے (موسیٰؑ سے) کہا "میں چاہتا ہوں کہ اپنی اِن دو بیٹیوں میں سے ایک کا نکاح تمہارے ساتھ کر دوں بشرطیکہ تم آٹھ سال تک میرے ہاں ملازمت کرو، اور اگر دس سال پُورے کر دو تو یہ تمہاری مرضی ہے میں تم پر سختی نہیں کرنا چاہتا تم اِن شاءاللہ مجھے نیک آدمی پاؤ گے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال إني أريد أن أنكحك إحدى ابنتي هاتين على أن تأجرني ثماني, باللغة الأوردية

﴿قال إني أريد أن أنكحك إحدى ابنتي هاتين على أن تأجرني ثماني﴾ [القَصَص: 27]

Abul Ala Maududi
Uske baap ne (Moosa se) kaha “main chahta hoon ke apni in do betiyon mein se ek ka nikah tumhare saath kardoon bashart yeh ke tum aath(eight) saal tak mere haan mulazimat karo, aur agar dus saal purey kardo to yeh tumhari marzi hai. Main tumpar sakhti nahin karna chahta, tum insha Allah mujhey neik aadmi paogey”
Ahmed Ali
کہا میں چاہتاہوں کہ اپنی ان دونوں بیٹیوں میں سے ایک کا تجھ سے نکاح کر دوں اس شرط پر کہ تو آٹھ برس تک میری نوکری کرے پھر اگر تو دس پورے کر دے تو تیری طرف سے احسان ہے او رمیں نہیں چاہتا کہ تجھے تکلیف میں ڈالوں اگر الله نے چاہا تو مجھے نیک بختوں سے پائے گا
Fateh Muhammad Jalandhry
اُنہوں نے (موسٰی سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کو تم سے بیاہ دوں اس عہد پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کر دو تو تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر تکلیف ڈالنی نہیں چاہتا۔ مجھے انشاء الله نیک لوگوں میں پاؤ گے
Mahmood Ul Hassan
کہا میں چاہتا ہوں کہ بیاہ دوں تجھ کو ایک بیٹی اپنی ان دونوں میں سے اس شرط پر کہ تو میری نوکری کرے آٹھ برس [۳۹] پھر اگر تو پورے کر دے دس برس تو وہ تیری طرف سے ہے [۴۰] اور میں نہیں چاہتا کہ تجھ پر تکلیف ڈالوں تو پائے گا مجھ کو اگر اللہ نے چاہا نیک بختوں سے [۴۱]
Muhammad Hussain Najafi
اس (شعیب) نے (موسیٰ سے) کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنی دو بیٹیوں میں سے ایک کا عقد نکاح تمہارے ساتھ اس شرط پر کر دوں کہ تم آٹھ سال تک میری خدمت کرو اور اگر دس سال پورے کرو تو یہ تمہاری طرف سے (احسان) ہے اور میں تم پر کوئی سختی نہیں کرنا چاہتا۔ ان شاء اللہ تم مجھے نیکوکار لوگوں میں سے پاؤگے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek