Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 28 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿قَالَ ذَٰلِكَ بَيۡنِي وَبَيۡنَكَۖ أَيَّمَا ٱلۡأَجَلَيۡنِ قَضَيۡتُ فَلَا عُدۡوَٰنَ عَلَيَّۖ وَٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٞ ﴾
[القَصَص: 28]
﴿قال ذلك بيني وبينك أيما الأجلين قضيت فلا عدوان علي والله على﴾ [القَصَص: 28]
Abul Ala Maududi Mossa ne jawab diya “yeh baat mere aur aapke darmiyan tai ho gayi.In dono muddaton mein se jo bhi main poori kardoon uske baad phir koi zyadati mujhpar na ho, aur jo kuch qaul o qaraar hum kar rahey hain Allah uspar nigehbaan hai.” |
Ahmed Ali کہا میرے او رتیرے درمیان یہ وعدہ ہو چکا ان دونو ں مدتوں میں سے جونسی پوری کر دوں تو مجھ پر زیادتی نہ ہو اور الله ہمارے قول پر گواہ ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry موسٰی نے کہا کہ مجھ میں اور آپ میں یہ (عہد پختہ ہوا) میں جونسی مدت (چاہوں) پوری کردوں پھر مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو۔ اور ہم جو معاہدہ کرتے ہیں خدا اس کا گواہ ہے |
Mahmood Ul Hassan بولا یہ وعدہ ہو چکا میرے اور تیرے بیچ جونسی مدت ان دنوں میں پوری کر دوں سو زیادتی نہ ہو مجھ پر اور اللہ پر بھروسہ اس چیز کا جو ہم کہتے ہیں [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi موسیٰ نے کہا (اچھا) یہ بات میرے اور آپ کے درمیان طے ہوگئی۔ ان دونوں میں سے میں جو مدت بھی پوری کر دوں (اس کے بعد) مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہوگی اور ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں اللہ اس پر نگہبان ہے۔ |