Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 70 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَهُوَ ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَۖ لَهُ ٱلۡحَمۡدُ فِي ٱلۡأُولَىٰ وَٱلۡأٓخِرَةِۖ وَلَهُ ٱلۡحُكۡمُ وَإِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[القَصَص: 70]
﴿وهو الله لا إله إلا هو له الحمد في الأولى والآخرة وله﴾ [القَصَص: 70]
Abul Ala Maududi Wahi ek Allah hai jiske siwa koi ibadat ka mustahiq nahin. Usi ke liye hamd hai duniya mein bhi aur aakhirat mein bhi, Farma rawayi usi ki hai aur usi ki taraf tum sab palataye janey waley ho |
Ahmed Ali اور وہی الله ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے اور اسی کی حکومت ہے اورتم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہی خدا ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اُسی کی تعریف ہے اور اُسی کا حکم اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan اور وہی اللہ ہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا اسی کی تعریف ہے دنیا اور آخرت میں اور اسی کے ہاتھ حکم ہے اور اسی کے پاس پھیرے جاؤ گے [۹۶] |
Muhammad Hussain Najafi وہی (ایک) اللہ ہے اس کے سوا کوئی اللہ نہیں ہے اسی کیلئے ہر قسم کی تعریف ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اسی کی حکومت (فرمانروائی) ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔ |