Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 14 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَلَبِثَ فِيهِمۡ أَلۡفَ سَنَةٍ إِلَّا خَمۡسِينَ عَامٗا فَأَخَذَهُمُ ٱلطُّوفَانُ وَهُمۡ ظَٰلِمُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 14]
﴿ولقد أرسلنا نوحا إلى قومه فلبث فيهم ألف سنة إلا خمسين عاما﴾ [العَنكبُوت: 14]
Abul Ala Maududi Humne Nooh ko uski qaum ki taraf bheja aur woh pachhas (fifty) kam ek hazaar baras (950 years) unke darmiyan raha. Aakhir e kaar un logon ko toofaan ne aa ghera is haal mein ke woh zaalim thay |
Ahmed Ali اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا پھر وہ ان میں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر انہیں طوفان نے آ پکڑا اور وہ ظالم تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے نوحؑ کو اُن کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں پچاس برس کم ہزار برس رہے پھر اُن کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑا۔ اور وہ ظالم تھے |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کے پاس پھر رہا ان میں ہزار برس پچاس برس کم [۱۹] پھر پکڑا ان کو طوفان نے اور وہ گنہگار تھے [۲۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور یقیناً ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا اور وہ اس میں پچاس سال کم ایک ہزار سال رہے پھر (آخرکار) اس قوم کو طوفان نے آپکڑا اس حال میں کہ وہ ظالم تھے۔ |