Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 26 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿۞ فَـَٔامَنَ لَهُۥ لُوطٞۘ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّيٓۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[العَنكبُوت: 26]
﴿فآمن له لوط وقال إني مهاجر إلى ربي إنه هو العزيز الحكيم﴾ [العَنكبُوت: 26]
Abul Ala Maududi Us waqt Lut ne usko maana(believed) aur Ibrahim ne kaha main apne Rubb ki taraf hijrat(migrate) karta hoon. Woh zabardast hai aur hakeem hai |
Ahmed Ali پھر اس پر لوط ایمان لایا اور ابراھیم نے کہا بے شک میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں بے شک وہ غالب حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry پس اُن پر (ایک) لوط ایمان لائے اور (ابراہیم) کہنے لگے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر مان لیا اس کو لوط نے اور وہ بولا میں تو وطن چھوڑتا ہوں اپنے رب کی طرف بیشک وہی ہے زبردست حکمت والا [۳۹] |
Muhammad Hussain Najafi اور لوط نے ان (ابراہیم) کی بات مانی اور اطاعت کی اور انہوں نے کہا میں اپنے پروردگار کی طرف ہجرت کرنے والا ہوں۔ بیشک وہ غالب (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |