Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 27 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَوَهَبۡنَا لَهُۥٓ إِسۡحَٰقَ وَيَعۡقُوبَ وَجَعَلۡنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَٰبَ وَءَاتَيۡنَٰهُ أَجۡرَهُۥ فِي ٱلدُّنۡيَاۖ وَإِنَّهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴾
[العَنكبُوت: 27]
﴿ووهبنا له إسحاق ويعقوب وجعلنا في ذريته النبوة والكتاب وآتيناه أجره في﴾ [العَنكبُوت: 27]
Abul Ala Maududi Aur humne usey Ishaaq (Issac) aur yakub (Jacob) (jaisi aulad) inayat farmayi aur uski nasal mein nubuwat aur kitaab rakh di, aur usey duniya mein uska ajar ata kiya aur aakhirat mein woh yaqeenan saaliheen mein se hoga |
Ahmed Ali اور ہم نے اسے اسحاق اور یعقوب عطا کیا اور اس کی نسل میں نبوت اور کتاب مقرر کردی اور ہم نے اسے اس کا بدلہ دنیا میں دیا اور وہ آخرت میں بھی البتہ نیکوں میں سے ہو گا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے |
Mahmood Ul Hassan اور دیا ہم نے اس کو اسحٰق اور یعقوب [۴۰] اور رکھ دی اس کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب [۴۱] اور دیا ہم نے اس کو اس کا ثواب دنیا میں اور وہ آخرت میں البتہ نیکوں سے ہے [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے انہیں اسحاق اور یعقوب عطا کئے۔ اور نبوت اور کتاب ان کی نسل میں قرار دے دی۔ اور ہم نے ان کو دنیا میں بھی ان کا صلہ دیا اور آخرت میں یقیناً وہ صالحین میں سے ہوں گے۔ |