×

(اے نبیؐ) کہو کہ "میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے 29:52 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-‘Ankabut ⮕ (29:52) ayat 52 in Urdu

29:52 Surah Al-‘Ankabut ayat 52 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 52 - العَنكبُوت - Page - Juz 21

﴿قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ شَهِيدٗاۖ يَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡبَٰطِلِ وَكَفَرُواْ بِٱللَّهِ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 52]

(اے نبیؐ) کہو کہ "میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہی کے لیے کافی ہے وہ آسمانوں اور زمین میں سب کچھ جانتا ہے جو لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ سے کفر کرتے ہیں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قل كفى بالله بيني وبينكم شهيدا يعلم ما في السموات والأرض والذين, باللغة الأوردية

﴿قل كفى بالله بيني وبينكم شهيدا يعلم ما في السموات والأرض والذين﴾ [العَنكبُوت: 52]

Abul Ala Maududi
(Aey Nabi) kaho ke “mere aur tumhare darmiyan Allah gawaahi ke liye kaafi hai. Woh aasmaano aur zameen mein sab kuch jaanta hai. Jo log baatil ko maante hain aur Allah se kufr karte hain wahi khasare(nuksan) mein rehne waley hain.”
Ahmed Ali
کہہ دو الله میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے جانتا ہے اور جو لوگ جھوٹ پر ایمان لائے اورالله کا انکار کیا وہی نقصان پانے والے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے جو چیز آسمانوں میں اور زمین میں ہے وہ سب کو جانتا ہے۔ اور جن لوگوں نے باطل کو مانا اور خدا سے انکار کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں
Mahmood Ul Hassan
تو کہہ کافی ہے اللہ میرے اور تمہارے بیچ گواہ جانتا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں [۸۵] اور جو لوگ یقین لاتے ہیں جھوٹ پر اور منکر ہوئے ہیں اللہ سے وہی ہیں نقصان پانے والے [۸۶]
Muhammad Hussain Najafi
اے رسول(ص)) آپ کہہ دیجئے! کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ کافی ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور جو لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کا ذکر کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek