Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 51 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿أَوَلَمۡ يَكۡفِهِمۡ أَنَّآ أَنزَلۡنَا عَلَيۡكَ ٱلۡكِتَٰبَ يُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَرَحۡمَةٗ وَذِكۡرَىٰ لِقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 51]
﴿أو لم يكفهم أنا أنـزلنا عليك الكتاب يتلى عليهم إن في ذلك﴾ [العَنكبُوت: 51]
Abul Ala Maududi Aur kya in logon ke liye yeh (nishani) kaafi nahin hai ke humne tumpar kitaab nazil ki jo inhein padh kar sunayi jaati hai? Dar haqeeqat is mein rehmat hai aur naseehat hai un logon ke liye jo iman latey hain |
Ahmed Ali کیا ان کے لیے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر کتاب نازل کی جو ان پر پڑھی جاتی ہے بے شک اس میں رحمت ہے اور ایمان والوں کے لیے نصیحت ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا اُن لوگوں کے لئے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تم پر کتاب نازل کی جو اُن کو پڑھ کر سنائی جاتی ہے۔ کچھ شک نہیں کہ مومن لوگوں کے لیے اس میں رحمت اور نصیحت ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا ان کو یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر اتاری کتاب کہ ان پر پڑھی جاتی ہے بیشک اس میں رحمت ہے اور سمجھانا ان لوگوں کو جو مانتے ہیں [۸۴] |
Muhammad Hussain Najafi کیا ان کیلئے یہ (معجزہ) کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر (یہ) کتاب نازل کی ہے۔ جو انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہے؟ بے شک اس میں ایمان والوں کیلئے رحمت اور نصیحت موجود ہے۔ |