Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 60 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿وَكَأَيِّن مِّن دَآبَّةٖ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَهَا ٱللَّهُ يَرۡزُقُهَا وَإِيَّاكُمۡۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴾
[العَنكبُوت: 60]
﴿وكأين من دابة لا تحمل رزقها الله يرزقها وإياكم وهو السميع العليم﴾ [العَنكبُوت: 60]
Abul Ala Maududi Kitne hi jaanwar hain jo apna rizq uthaye nahin phirte, Allah unko rizq deta hai aur tumhara raaziq bhi wahi hai. Woh sab kuch sunnta aur jaanta hai |
Ahmed Ali اور بہت سے جانور ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے الله ہی انہیں اور تمہیں رزق دیتا ہے اور وہ سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور بہت سے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے خدا ہی ان کو رزق دیتا ہے اور تم کو بھی۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور کتنے جانور ہیں جو اٹھا نہیں رکھتے اپنی روزی اللہ روزی دیتا ہے انکو اور تم کو بھی اور وہی ہے سننے والا جاننے والا [۹۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور کتنے زمین پر چلنے والے (جانور) ایسے ہیں جو اپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے اللہ ہی انہیں رزق دیتا ہے اور تمہیں بھی۔ اور وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |