Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 172 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿ٱلَّذِينَ ٱسۡتَجَابُواْ لِلَّهِ وَٱلرَّسُولِ مِنۢ بَعۡدِ مَآ أَصَابَهُمُ ٱلۡقَرۡحُۚ لِلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ مِنۡهُمۡ وَٱتَّقَوۡاْ أَجۡرٌ عَظِيمٌ ﴾
[آل عِمران: 172]
﴿الذين استجابوا لله والرسول من بعد ما أصابهم القرح للذين أحسنوا منهم﴾ [آل عِمران: 172]
Abul Ala Maududi Jin logon ne zakm khane ke baad bhi Allah aur Rasool ki pukar par labbaik kaha(responded) un mein jo ashkhaas neikukar aur parheizgaar hain unke liye bada ajar hai |
Ahmed Ali جن لوگو ں نے الله اور اس کے رسول کا حکم مانا بعد اس کے کہ انہیں زخم پہنچ چکے تھے جو ان میں سے نیک ہیں اور پرہیزگارہوئے ان کے لیے بڑا اجر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جنہوں نے باوجود زخم کھانے کے خدا اور رسول (کے حکم) کو قبول کیا جو لوگ ان میں نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لئے بڑا ثواب ہے |
Mahmood Ul Hassan جن لوگوں نے حکم مانا اللہ کا اور رسول کا بعد اس کے کہ پہنچ چکے تھے ان کو زخم جو ان میں نیک ہیں اور پرہیزگار ان کو ثواب بڑا ہے |
Muhammad Hussain Najafi اور جن لوگوں نے زخم کھانے کے بعد بھی اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہی۔ ان میں سے جو نیکوکار اور پرہیزگار ہیں ان کے لیے بڑا اجر و ثواب ہے۔ |