Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 53 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿رَبَّنَآ ءَامَنَّا بِمَآ أَنزَلۡتَ وَٱتَّبَعۡنَا ٱلرَّسُولَ فَٱكۡتُبۡنَا مَعَ ٱلشَّٰهِدِينَ ﴾
[آل عِمران: 53]
﴿ربنا آمنا بما أنـزلت واتبعنا الرسول فاكتبنا مع الشاهدين﴾ [آل عِمران: 53]
Abul Ala Maududi Maalik! Jo farmaan tu nay nazil kiya hai humne usey maan liya aur Rasool ki pairwi qabool ki, hamara naam gawahi dene walon mein likh le” |
Ahmed Ali اے رب ہمارے! ہم اس چیز پر ایمان لائے جو تو نے نازل کی اور ہم رسول کے تابعدار ہوئے سو تو ہمیں گواہی دینے والوں میں لکھ لے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پروردگار جو (کتاب) تو نے نازل فرمائی ہے ہم اس پر ایمان لے آئے اور (تیرے) پیغمبر کے متبع ہو چکے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ رکھ |
Mahmood Ul Hassan اے رب ہم نے یقین کیا اس چیز کا جو تو نے اتاری اور ہم تابع ہوئے رسول کے سو تو لکھ لے ہم کو ماننے والوں میں [۹۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور کہا اے ہمارے پروردگار جو کچھ تو نے نازل کیا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے رسول (عیسیٰ) کی پیروی اختیار کی۔ لہٰذا ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں (کے دفتر) میں درج فرما۔ |