Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 54 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿وَمَكَرُواْ وَمَكَرَ ٱللَّهُۖ وَٱللَّهُ خَيۡرُ ٱلۡمَٰكِرِينَ ﴾
[آل عِمران: 54]
﴿ومكروا ومكر الله والله خير الماكرين﴾ [آل عِمران: 54]
Abul Ala Maududi Phir bani Israel ( Maseeh ke khilaf) khufiya tadbeerein karne lagey, jawab mein Allah ne bhi apni khufiya tadbeer ki aur aisi tadbeeron mein Allah sab se badh kar hai |
Ahmed Ali اور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور الله نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی اور الله بہترین خفیہ تدبیر کرنے والو ں میں سے ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہ (یعنی یہود قتل عیسیٰ کے بارے میں ایک) چال چلے اور خدا بھی (عیسیٰ کو بچانے کے لیے) چال چلا اور خدا خوب چال چلنے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور مکر کیا ان کافروں نے اور مکر کیا اللہ نے اور اللہ کا داؤ سب سے بہتر ہے [۹۱] |
Muhammad Hussain Najafi انہوں (بنی اسرائیل) نے (عیسیٰ کے خلاف) مکاری کی اور اللہ نے بھی اپنی (جوابی) تدبیر و ترکیب کی۔ اور اللہ سب سے بہتر تدبیر و ترکیب کرنے والا ہے۔ |