Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 92 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿لَن تَنَالُواْ ٱلۡبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُواْ مِمَّا تُحِبُّونَۚ وَمَا تُنفِقُواْ مِن شَيۡءٖ فَإِنَّ ٱللَّهَ بِهِۦ عَلِيمٞ ﴾
[آل عِمران: 92]
﴿لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون وما تنفقوا من شيء فإن﴾ [آل عِمران: 92]
Abul Ala Maududi Tum neki ko nahin pahunch sakte jab tak ke apni woh cheezein (khuda ki raah mein) kharch na karo jinhein tum azeez rakthe to, aur jo kuch tum kharch karoge Allah ussey be khabar na hoga |
Ahmed Ali ہر گز نیکی میں کمال حاصل نہ کر سکو گے یہاں تک کہ اپنی پیاری چیز سے کچھ خرچ کرو اور جو چیز تم خرچ کرو گے بے شک الله اسے جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (مومنو!) جب تک تم ان چیزوں میں سے جو تمھیں عزیز ہیں (راہِ خدا میں) صرف نہ کرو گے کبھی نیکی حاصل نہ کر سکو گے اور جو چیز تم صرف کرو گے خدا اس کو جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan ہر گز حاصل نہ کر سکو گے نیکی میں کمال جب تک نہ خرچ کرو اپنی پیاری چیز سے کچھ اور جو چیز خرچ کرو گے سو اللہ کو معلوم ہے [۱۴۰] |
Muhammad Hussain Najafi لوگو! تم ہرگز اس وقت تک نیکی (کو حاصل) نہیں کر سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے کچھ راہِ خدا میں خرچ نہ کرو۔ اور تم (راہِ خدا میں) جو کچھ خرچ کرتے ہو خدا اس کو خوب جانتا ہے۔ |