Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 19 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿يُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتَ مِنَ ٱلۡحَيِّ وَيُحۡيِ ٱلۡأَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاۚ وَكَذَٰلِكَ تُخۡرَجُونَ ﴾
[الرُّوم: 19]
﴿يخرج الحي من الميت ويخرج الميت من الحي ويحي الأرض بعد موتها﴾ [الرُّوم: 19]
Abul Ala Maududi Woh zinda mein se murde ko nikalta hai aur murde mein se zinda ko nikal laata hai aur zameen ko uski maut ke baat zindagi bakashta hai.Isi tarah tumlog bhi (haalat e maut se) nikaal liye jaogey |
Ahmed Ali زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم نکالے جاؤ گے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی زندے کو مردے سے نکالتا اور (وہی) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور (وہی) زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ اور اسی طرح تم (دوبارہ زمین میں سے) نکالے جاؤ گے |
Mahmood Ul Hassan نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ سے اور زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرنے کے پیچھے اور اسی طرح تم نکالے جاؤ گے [۱۷] |
Muhammad Hussain Najafi وہ زندہ کو مردے سے نکالتا ہے اور مردے کو زندہ سے نکالتا ہے۔ اور زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ (سرسبز) کر دیتا ہے۔ اسی طرح تم (مرنے کے بعد) نکالے جاؤگے۔ |