Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 32 - الرُّوم - Page - Juz 21
﴿مِنَ ٱلَّذِينَ فَرَّقُواْ دِينَهُمۡ وَكَانُواْ شِيَعٗاۖ كُلُّ حِزۡبِۭ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُونَ ﴾
[الرُّوم: 32]
﴿من الذين فرقوا دينهم وكانوا شيعا كل حزب بما لديهم فرحون﴾ [الرُّوم: 32]
Abul Ala Maududi Jinhon ne apna apna deen alag bana liya hai aur girohon (firkon) mein batt gaye hain. Har ek giroh ke paas jo kuch hai usi mein woh magan hai |
Ahmed Ali جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور کئی فرقے ہو گئے سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو ان کے پا س ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور نہ) اُن لوگوں میں (ہونا) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور (خود) فرقے فرقے ہو گئے۔ سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو اُن کے پاس ہے |
Mahmood Ul Hassan جنہوں نے کہ پھوٹ ڈالی اپنے دین میں اور ہو گئے ان میں بہت فرقے ہر فرقہ جو اس کے پاس ہے اس پر فریفتہ ہے [۳۸] |
Muhammad Hussain Najafi جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور خود گروہ گروہ ہو گئے۔ (پھر) ہر گروہ اس پر خوش ہے جو کچھ اس کے پاس ہے۔ |