×

لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے 30:33 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ar-Rum ⮕ (30:33) ayat 33 in Urdu

30:33 Surah Ar-Rum ayat 33 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ar-Rum ayat 33 - الرُّوم - Page - Juz 21

﴿وَإِذَا مَسَّ ٱلنَّاسَ ضُرّٞ دَعَوۡاْ رَبَّهُم مُّنِيبِينَ إِلَيۡهِ ثُمَّ إِذَآ أَذَاقَهُم مِّنۡهُ رَحۡمَةً إِذَا فَرِيقٞ مِّنۡهُم بِرَبِّهِمۡ يُشۡرِكُونَ ﴾
[الرُّوم: 33]

لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتے ہیں، پھر جب وہ کچھ اپنی رحمت کا ذائقہ انہیں چکھا دیتا ہے تو یکایک ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وإذا مس الناس ضر دعوا ربهم منيبين إليه ثم إذا أذاقهم منه, باللغة الأوردية

﴿وإذا مس الناس ضر دعوا ربهم منيبين إليه ثم إذا أذاقهم منه﴾ [الرُّوم: 33]

Abul Ala Maududi
Logon ka haal yeh hai ke jab unhein koi takleef pahunchi hai to apne Rubb ki taraf rujoo karke usey pukarte hain, phir jab woh kuch apne rehmat ka zaika (taste) unhein chakha deta hai to yakayak un mein se kuch log shirk karne lagte hain
Ahmed Ali
اور ولوگوں کو جب کوئی دکھ پہنچتا ہے تو اپنے رب کی طرف رجوع ہو کر اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ انہیں اپنی رحمت کا مزہ چکھاتا ہے توایک گروہ ان میں سے اپنے رب سے شرک کرنے لگتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتے اور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں۔ پھر جب وہ ان کو اپنی رحمت کا مزا چکھاتا ہے تو ایک فرقہ اُن میں سے اپنے پروردگار سے شرک کرنے لگتا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور جب پہنچے لوگوں کو کچھ سختی تو پکاریں اپنے رب کو اس کی طرف رجوع ہو کر پھر جہاں چکھائی ان کو اپنی طرف سے کچھ مہربانی اسی وقت ایک جماعت ان میں اپنے رب کا شریک لگی بتانے
Muhammad Hussain Najafi
اور جب لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہوئے اسے پکارتے ہیں پھر جب وہ انہیں اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو یکایک ان میں سے ایک گروہ پروردگار کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek