Quran with Urdu translation - Surah Luqman ayat 10 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٖ تَرَوۡنَهَاۖ وَأَلۡقَىٰ فِي ٱلۡأَرۡضِ رَوَٰسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمۡ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَآبَّةٖۚ وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ ﴾
[لُقمَان: 10]
﴿خلق السموات بغير عمد ترونها وألقى في الأرض رواسي أن تميد بكم﴾ [لُقمَان: 10]
Abul Ala Maududi Usne aasmaano ko paida kiya bagair sutuno (pillars) ke jo tumko nazar aayein .Usne zameen mein pahadh jamaa diye taa-ke woh tumhein lekar dhulak (turn /shake) na jaye. Usne har tarah ke jaanwar zameen mein phayla diye aur aasmaan se pani barsaya aur zameen mein qisam qisam ke umda cheezein uga di |
Ahmed Ali آسمانوں کو بے ستون بنایا تم انہیں دیکھ رہے ہو اور زمین میں مضبوط پہاڑ رکھ دیے تاکہ تمہیں لے کر ادھر ادھر نہ جھکے اور اس میں ہر قسم کے جانور پھیلا دیے اور ہم نے آسمان سے مینہ برسایا پھر ہم نے زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اُسی نے آسمانوں کو ستونوں کے بغیر پیدا کیا جیسا کہ تم دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے تاکہ تم کو ہلا ہلا نہ دے اور اس میں ہر طرح کے جانور پھیلا دیئے۔ اور ہم ہی نے آسمانوں سے پانی نازل کیا پھر (اُس سے) اس میں ہر قسم کی نفیس چیزیں اُگائیں |
Mahmood Ul Hassan بنائے آسمان بغیر ستونوں کے تم اس کو دیکھتے ہو [۶] اور رکھ دیے زمین پر پہاڑ کہ تم کو لیکر جھک نہ پڑے [۷] اور بکھیر دیے اس میں سب طرح کے جانور اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پھر اگائے زمین میں ہر قسم کے جوڑے خاصے [۸] |
Muhammad Hussain Najafi اس نے آسمانوں کو ایسے ستونوں کے بغیر پیدا کیا ہے جو تمہیں نظر آئیں اور اس نے زمین میں بھاری پہاڑ گاڑ دیئے تاکہ وہ تمہیں لے کر (ایک طرف) ڈھلک نہ جائے اور اس میں ہر قسم کے چلنے پھرنے والے (جانور) پھیلا دیئے اور ہم نے آسمانوں (بلندی) سے پانی برسایا اور اس سے زمین میں ہر قسم کی عمدہ چیزیں اگائیں۔ |