Quran with Urdu translation - Surah Luqman ayat 13 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿وَإِذۡ قَالَ لُقۡمَٰنُ لِٱبۡنِهِۦ وَهُوَ يَعِظُهُۥ يَٰبُنَيَّ لَا تُشۡرِكۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّ ٱلشِّرۡكَ لَظُلۡمٌ عَظِيمٞ ﴾
[لُقمَان: 13]
﴿وإذ قال لقمان لابنه وهو يعظه يابني لا تشرك بالله إن الشرك﴾ [لُقمَان: 13]
Abul Ala Maududi Yaad karo jab Luqman apne bete ko naseehat kar raha tha to usne kaha “beta! Khuda ke saath kisi ko shareek na karna, haqq yeh hai ke shirk bahut bada zulm hai” |
Ahmed Ali اور جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹا الله کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا بے شک شرک کرنا بڑا بھاری ظلم ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اُس وقت کو یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا خدا کے ساتھ شرک نہ کرنا۔ شرک تو بڑا (بھاری) ظلم ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جب کہا لقمان نے اپنے بیٹے کو جب اس کو سمجھانے لگا اے بیٹے شریک نہ ٹھہرائیو اللہ کا [۱۳] بیشک شریک بنانا بھاری بے انصافی ہے [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور (وہ وقت یاد کرو) جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اے بیٹے! (خبردار کسی کو) اللہ کا شریک نہ بنانا۔ بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ |