Quran with Urdu translation - Surah Luqman ayat 6 - لُقمَان - Page - Juz 21
﴿وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَشۡتَرِي لَهۡوَ ٱلۡحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٖ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًاۚ أُوْلَٰٓئِكَ لَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ ﴾
[لُقمَان: 6]
﴿ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله بغير علم﴾ [لُقمَان: 6]
Abul Ala Maududi Aur Insano hi mein se koi aisa bhi hai jo kalaam-e-dil fareb [lagv baaton ko/idle talks (i.e.music, singing, etc)] khareed kar laata hai taa-ke logon ko Allah ke raaste se ilm ke bagair bhatka dey aur is raaste ki dawat ko mazaaq mein udaday. Aise logon ke liye sakht zaleel karne wala azaab hai |
Ahmed Ali اور بعض ایسے آدمی بھی ہیں جو کھیل کی باتوں کے خریدار ہیں تاکہ بن سمجھے الله کی راہ سے بہکائیں اور اس کی ہنسی اڑائیں ایسے لوگو ں کے لیے ذلت کا عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور لوگوں میں بعض ایسا ہے جو بیہودہ حکایتیں خریدتا ہے تاکہ (لوگوں کو) بےسمجھے خدا کے رستے سے گمراہ کرے اور اس سے استہزاء کرے یہی لوگ ہیں جن کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اور ایک وہ لوگ ہیں کہ خریدارا ہیں کھیل کی باتوں کے تاکہ بچلائیں اللہ کی راہ سے بن سمجھے اور ٹھہرائیں اسی کو ہنسی وہ جو ہیں ان کو ذلت کا عذاب ہے [۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور انسانوں میں سے کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اللہ سے غافل کر دینے والا بے ہودہ کلام خریدتا ہے تاکہ بغیر سوچے سمجھے لوگوں کو خدا کی راہ سے بھٹکائے اور اس (راہ یا آیتوں) کا مذاق اڑائے۔ ایسے لوگوں کیلئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔ |