Quran with Urdu translation - Surah As-Sajdah ayat 5 - السَّجدة - Page - Juz 21
﴿يُدَبِّرُ ٱلۡأَمۡرَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥٓ أَلۡفَ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴾
[السَّجدة: 5]
﴿يدبر الأمر من السماء إلى الأرض ثم يعرج إليه في يوم كان﴾ [السَّجدة: 5]
Abul Ala Maududi Woh aasmaan se zameen tak duniya ke maamlaat ki tadbeer (planning) karta hai aur is tadbeer ki rudad (record) upar uske huzur jaati hai ek aisey din mein jiski miqdaar tumhare shumar se ek hazar saal hai |
Ahmed Ali وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر کام کی تدبیر کرتا ہے پھراس دن بھی جس کی مقدار تمہاری گنتی سے ہزار برس ہو گی وہ انتظام اس کی طرف رجوع کرے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی آسمان سے زمین تک (کے) ہر کام کا انتظام کرتا ہے۔ پھر وہ ایک روز جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ہزار برس ہوگی۔ اس کی طرف صعود (اور رجوع) کرے گا |
Mahmood Ul Hassan تدبیر سے اتارتا ہے ہر کام آسمان سے زمین تک پھر چڑھتا ہے وہ کام اس کی طرف ایک دن میں جس کا پیمانہ ہزار برس کا ہے تمہاری گنتی میں [۵] |
Muhammad Hussain Najafi وہ آسمان سے لے کر زمین تک ہر معاملہ کی تدبیر کرتا ہے اور پھر ہر معاملہ اس کی بارگاہ میں اس دن پیش ہوگا جس کی مقدار تمہارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہوگی۔ |