Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 24 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿۞ قُلۡ مَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ قُلِ ٱللَّهُۖ وَإِنَّآ أَوۡ إِيَّاكُمۡ لَعَلَىٰ هُدًى أَوۡ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ ﴾
[سَبإ: 24]
﴿قل من يرزقكم من السموات والأرض قل الله وإنا أو إياكم لعلى﴾ [سَبإ: 24]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi) insey pucho, “kaun tumko aasmaano aur zameen se rizq deta hai?” kaho “Allah. Ab la muhala (inevitably) hum mein aur tum mein se koi ek hi hidayat par hai ya khuli gumraahi mein pada hua hai.” |
Ahmed Ali کہہ دو تمہیں آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے کہو الله اور بے شک ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا صریح گمراہی میں |
Fateh Muhammad Jalandhry پوچھو کہ تم کو آسمانوں اور زمین سے کون رزق دیتا ہے؟ کہو کہ خدا اور ہم یا تم (یا تو) سیدھے رستے پر ہیں یا صریح گمراہی میں |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ کون روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمیں سے بتلا دے کہ اللہ [۳۶] اور یا ہم یا تم بیشک ہدایت پر ہیں یا پڑے ہیں گمراہی میں صریح [۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi آپ کہیے! کہ آسمانوں اور زمین سے تمہیں کون روزی دیتا ہے؟ (پھر) فرمائیے! کہ اللہ! اور بے شک ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی ہوئی گمراہی میں ہیں؟ ۔ |