Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 2 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿مَّا يَفۡتَحِ ٱللَّهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحۡمَةٖ فَلَا مُمۡسِكَ لَهَاۖ وَمَا يُمۡسِكۡ فَلَا مُرۡسِلَ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[فَاطِر: 2]
﴿ما يفتح الله للناس من رحمة فلا ممسك لها وما يمسك فلا﴾ [فَاطِر: 2]
Abul Ala Maududi Allah jis rehmat ka darwaza bhi logon ke liye khol de usey koi roakne wala nahin, aur jisey woh bandh karde usey Allah ke baad phir koi dusra kholne wala nahin. Woh zabardast aur hakeem hai |
Ahmed Ali الله بندوں کے لیے جو رحمت کھولتا ہے اسے کوئی بند نہیں کر سکتا اور جسے وہ بند کر دے تو اس کے بعد کوئی کھولنے والا نہیں اور وہ زبردست حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan جو کچھ کہ کھول دے اللہ لوگوں پر رحمت میں سے تو کوئی نہیں اس کو روکنے والا [۵] اور جو کچھ روک رکھے تو کوئی نہیں اس کو بھیجنے والا اسکے سوائے اور وہی ہے زبردست حکمتوں والا [۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اللہ لوگوں کیلئے (اپنی) رحمت (کا جو دروازہ) کھول دے اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے اور جسے وہ بند کر دے اسے اس (اللہ) کے بعد کوئی کھولنے والا نہیں ہے وہ زبردست (اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |