Quran with Urdu translation - Surah FaTir ayat 33 - فَاطِر - Page - Juz 22
﴿جَنَّٰتُ عَدۡنٖ يَدۡخُلُونَهَا يُحَلَّوۡنَ فِيهَا مِنۡ أَسَاوِرَ مِن ذَهَبٖ وَلُؤۡلُؤٗاۖ وَلِبَاسُهُمۡ فِيهَا حَرِيرٞ ﴾
[فَاطِر: 33]
﴿جنات عدن يدخلونها يحلون فيها من أساور من ذهب ولؤلؤا ولباسهم فيها﴾ [فَاطِر: 33]
Abul Ala Maududi Hamesha rehne wali jannatein hain jinmein yeh log dakhil hongey, wahan inhein soonay (gold) ke kangano (bracelets) aur motiyon (pearls) se aarasta (adorn) kiya jayega, wahan inka libas resham hoga |
Ahmed Ali ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں وہ ان میں داخل ہوں گے انہیں وہاں سونے کے کنگن اورموتی پہنائیں جائیں گے اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا |
Fateh Muhammad Jalandhry (ان لوگوں کے لئے) بہشتِ جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے۔ اور ان کی پوشاک ریشمی ہوگی |
Mahmood Ul Hassan باغ ہیں بسنے کے جن میں وہ جائیں گے وہاں انکو پہنایا جائے گا کنگن سونے کے او رموتی کے اور انکی پوشاک وہاں ریشمی ہے [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi (ان کا صلہ) سدا بہار بہشت ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا۔ |