Quran with Urdu translation - Surah Ya-Sin ayat 23 - يسٓ - Page - Juz 23
﴿ءَأَتَّخِذُ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً إِن يُرِدۡنِ ٱلرَّحۡمَٰنُ بِضُرّٖ لَّا تُغۡنِ عَنِّي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَا يُنقِذُونِ ﴾
[يسٓ: 23]
﴿أأتخذ من دونه آلهة إن يردن الرحمن بضر لا تغن عني شفاعتهم﴾ [يسٓ: 23]
Abul Ala Maududi Kya main usey chodh kar dusre ko mabood bana loon? Halaanke agar khuda e Rehman mujhey koi nuksaan pahunchana chahe to na unki shafaat mere kisi kaam aa sakti hai aur na woh mujhey chuda hi sakte hain |
Ahmed Ali کیا میں اس کے سوا اوروں کو معبود بناؤں کہ اگر رحمان مجھے تکلیف دینے کا ارادہ کرے تو ان کی سفارش کچھ بھی میرے کام نہ آئے اور نہ وہ مجھے چھڑا سکیں |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں |
Mahmood Ul Hassan بھلا میں پکڑوں اس کے سوائے اوروں کو پوجنا کہ اگر مجھ پر چاہے رحمٰن تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو ان کی سفارش اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں |
Muhammad Hussain Najafi کیا میں اسے چھوڑ کر ایسے خداؤں کو اختیار کروں کہ اگر خدائے رحمن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کوئی فائدہ نہ پہنچا سکے اور نہ ہی وہ مجھے چھڑا سکیں۔ |