Quran with Urdu translation - Surah Az-Zumar ayat 53 - الزُّمَر - Page - Juz 24
﴿۞ قُلۡ يَٰعِبَادِيَ ٱلَّذِينَ أَسۡرَفُواْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُواْ مِن رَّحۡمَةِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَغۡفِرُ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًاۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ ﴾
[الزُّمَر: 53]
﴿قل ياعبادي الذين أسرفوا على أنفسهم لا تقنطوا من رحمة الله إن﴾ [الزُّمَر: 53]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi) kehdo ke aey mere bandon, jinhon ne apni jaano par zyadti (excesses) ki hai, Allah ki rehmat se mayous na ho jao, yaqeenan Allah saarey gunaah maaf kardeta hai, woh to gafoor o Raheem hai(Most Forgiving, Most Merciful) |
Ahmed Ali کہہ دو اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے الله کی رحمت سے مایوس نہ ہو بے شک الله سب گناہ بخش دے گا بے شک وہ بخشنے والا رحم والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan کہہ دے اے بندو میرے جنہوں نے کہ زیادتی کہ ہے اپنی جان پر آس مت توڑو اللہ کی مہربانی سے بیشک اللہ بخشتا ہے سب گناہ وہ جو ہے وہی ہے گناہ معاف کرنے والا مہربان [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ اے میرے بندو! جنہوں نے (گناہ پر گناہ کرکے) اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ بے شک اللہ سب گناہوں کو بخش دیتا ہے کیونکہ وہ بڑا بخشنے والا (اور) بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |