Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 107 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَلَا تُجَٰدِلۡ عَنِ ٱلَّذِينَ يَخۡتَانُونَ أَنفُسَهُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ مَن كَانَ خَوَّانًا أَثِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 107]
﴿ولا تجادل عن الذين يختانون أنفسهم إن الله لا يحب من كان﴾ [النِّسَاء: 107]
Abul Ala Maududi Jo log apne nafs se khayanat karte hain tum unki himayat na karo, Allah ko aisa shaks pasand nahin hai jo khayanatkaar (who betrays trust) aur maasiyat pesha (persists in sin) ho |
Ahmed Ali اور ان لوگوں کی طرف سے مت جھگڑو جو اپنے دل میں دغا رکھتے ہیں جو شخص دغا باز گناہگار ہو بے شک الله اسے پسند نہیں کرتا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے بحث نہ کرنا کیونکہ خدا خائن اور مرتکب جرائم کو دوست نہیں رکھتا |
Mahmood Ul Hassan اور مت جھگڑ ان کی طرف سے جو اپنے جی میں دغا رکھتے ہیں اللہ کو پسند نہیں جو کوئی ہو دغاباز گنہگار |
Muhammad Hussain Najafi اور جو لوگ اپنی ذات سے خیانت کرتے ہیں۔ آپ ان کی وکالت نہ کریں۔ بے شک اللہ اسے دوست نہیں رکھتا، جو بڑا خیانت کار اور بڑا گنہگار ہے۔ |