Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 148 - النِّسَاء - Page - Juz 6
﴿۞ لَّا يُحِبُّ ٱللَّهُ ٱلۡجَهۡرَ بِٱلسُّوٓءِ مِنَ ٱلۡقَوۡلِ إِلَّا مَن ظُلِمَۚ وَكَانَ ٱللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا ﴾
[النِّسَاء: 148]
﴿لا يحب الله الجهر بالسوء من القول إلا من ظلم وكان الله﴾ [النِّسَاء: 148]
Abul Ala Maududi Allah isko pasand nahin karta ke aadmi badhgoyi par zubaan kholey (speaking evil publicly), illa ye ke kisi par zulm kiya gaya ho. Aur Allah sab kuch sunne aur jaanne wala hai |
Ahmed Ali الله کو کسی کی بڑی بات کا ظاہر کرنا پسند نہیں مگر جس پر ظلم ہواہو اور الله سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے مگر وہ جو مظلوم ہو۔ اور خدا (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اللہ کو پسند نہیں کسی کی بری بات کا ظاہر کرنا مگر جس پر ظلم ہوا ہو اور اللہ ہے سننے والا جاننے والا [۲۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ علانیہ بدگوئی کو پسند نہیں کرتا سوائے اس کے کہ جس پر ظلم ہوا ہو (کہ اس کے لیے ظالم کی بدگوئی جائز ہے) اللہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔ |