Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 147 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿مَّا يَفۡعَلُ ٱللَّهُ بِعَذَابِكُمۡ إِن شَكَرۡتُمۡ وَءَامَنتُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ شَاكِرًا عَلِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 147]
﴿ما يفعل الله بعذابكم إن شكرتم وآمنتم وكان الله شاكرا عليما﴾ [النِّسَاء: 147]
Abul Ala Maududi Aakhir Allah ko kya padi hai ke tumhein khwa ma khwa saza de agar tum shukarguzar banday baney raho aur iman ki rawish par chalo? Allah bada qadardaan hai aur sabke haal se waqif hai |
Ahmed Ali (اے منافقو) الله تمہیں سزادے کر کیا کرے گا اگر تم شکر گزار بنو اور ایمان لے آؤ اور الله قدردان جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر تم (خدا کے شکرگزار رہو اور (اس پر) ایمان لے آؤ تو خدا تم کو عذاب دے کر کیا کرے گا۔ اور خدا تو قدرشناس اور دانا ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا کرے گا اللہ تم کو عذاب کر کے اگر تم حق کو مانو اور یقین رکھو اور اللہ قدردان ہے سب کچھ جاننے والا [۲۰۹] |
Muhammad Hussain Najafi اگر تم شکرگزار بن جاؤ۔ اور ایمان لے آؤ تو اللہ تمہیں عذاب کرکے کیا کرے گا؟ اور اللہ تو بڑا قدردان ہے (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |