Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 22 - النِّسَاء - Page - Juz 4
﴿وَلَا تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ ءَابَآؤُكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَۚ إِنَّهُۥ كَانَ فَٰحِشَةٗ وَمَقۡتٗا وَسَآءَ سَبِيلًا ﴾
[النِّسَاء: 22]
﴿ولا تنكحوا ما نكح آباؤكم من النساء إلا ما قد سلف إنه﴾ [النِّسَاء: 22]
Abul Ala Maududi Aur jin auraton se tumhare baap nikah kar chuke hon unse hargiz nikah na karo, magar jo pehle ho chuka so ho chuka. Dar-haqeeqat yeh ek behayayi ka fail (kaam) hai, napasandida hai aur bura chalan hai |
Ahmed Ali ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے ماں باپ نکاح کر چکے ہیں مگر جو پہلے ہو چکا بے حیائی ہے اور غضب کا کام ہے اور برا چلن ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن عورتوں سے تمہارے باپ نے نکاح کیا ہو ان نکاح مت کرنا (مگر جاہلیت میں) جو ہوچکا (سوہوچکا) یہ نہایت بےحیائی اور (خدا کی) ناخوشی کی بات تھی۔ اور بہت برا دستور تھا |
Mahmood Ul Hassan اور نکاح میں نہ لاؤ جن عورتوں کو نکاح میں لائے تمہارے باپ مگر جو پہلے ہو چکا یہ بے حیائی ہے اور کام ہے غضب کا اور برا چلن ہے [۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا نکاح کر چکے ہوں۔ ان سے شادی (نکاح) نہ کرو۔ سوا اس کے جو پہلے ہو چکا۔ بے شک یہ کھلی بے حیائی اور (خدا کی) ناراضی کی بات ہے اور بہت برا طریقہ ہے۔ |