Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 54 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿أَمۡ يَحۡسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦۖ فَقَدۡ ءَاتَيۡنَآ ءَالَ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَءَاتَيۡنَٰهُم مُّلۡكًا عَظِيمٗا ﴾
[النِّسَاء: 54]
﴿أم يحسدون الناس على ما آتاهم الله من فضله فقد آتينا آل﴾ [النِّسَاء: 54]
Abul Ala Maududi Phir kya yeh dusron se is liye hasad karte hain ke Allah ne unhein apne fazal se nawaz diya? Agar yeh baat hai to unhein maloom ho ke humne to Ibrahim ki aulad ko kitab aur hikmat ata ki aur mulk e azeem baksh diya |
Ahmed Ali یا لوگو ں پر حسد کرتے ہیں جو الله نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے ہم نے تو ابراھیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت ادا کی ہے اور ان کوہم نے بڑی بادشاہی دی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یا جو خدا نے لوگوں کو اپنے فضل سے دے رکھا ہے اس کا حسد کرتے ہیں تو ہم نے خاندان ابراہیم ؑ کو کتاب اور دانائی عطا فرمائی تھی اور سلطنت عظیم بھی بخشی تھی |
Mahmood Ul Hassan یا حسد کرتے ہیں لوگوں کا اس پر جو دیا ہے انکو اللہ نے اپنے فضل سےسو ہم نے تو دی ہے ابراہیم کے خاندان میں کتاب اور علم اور انکو دی ہے ہم نے بڑی سلطنت [۹۵] |
Muhammad Hussain Najafi یا پھر وہ لوگوں پر اس لئے حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے ان کو اپنے فضل و کرم سے نوازا ہے۔ (اگر یہ بات ہے) تو ہم نے آلِ ابراہیم (ع) کو کتاب و حکمت عطا کی ہے اور ان کو بہت بڑی سلطنت عطا کی۔ |