Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 61 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡاْ إِلَىٰ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَإِلَى ٱلرَّسُولِ رَأَيۡتَ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنكَ صُدُودٗا ﴾
[النِّسَاء: 61]
﴿وإذا قيل لهم تعالوا إلى ما أنـزل الله وإلى الرسول رأيت المنافقين﴾ [النِّسَاء: 61]
Abul Ala Maududi Aur jab unse kaha jaata hai ke aao us cheez ki taraf jo Allah ne nazil ki hai aur aao Rasool ki taraf to in munafiqon ko tum dekhte ho ke yeh tumhari taraf aane se katrate hain |
Ahmed Ali اور جب انہیں کہا جاتا ہے جو چیز الله نے نازل کی ہے اس کی طرف آؤ اور رسول کی طرف آؤ توتو منافقوں کو دیکھے گا کہ تجھ سے پہلو تہی کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کی طرف (رجوع کرو) اور پیغمبر کی طرف آؤ تو تم منافقوں کو دیکھتے ہو کہ تم سے اعراض کرتے اور رکے جاتے ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جب ان کو کہے کہ آؤ اللہ کے حکم کی طرف جو اس نے اتارا اور رسول کی طرف تو دیکھے تو منافقوں کو کہ ہٹتے ہیں تجھ سے رک کر [۱۰۷] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ان سے کہا جائے کہ آؤ اس کی طرف جو اللہ نے اتارا ہے (قرآن) اور آؤ رسول (سنت) کی طرف تو آپ منافقین کو دیکھیں گے کہ وہ آپ سے بڑی سخت روگردانی کرتے ہیں۔ |