×

کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں 40:21 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ghafir ⮕ (40:21) ayat 21 in Urdu

40:21 Surah Ghafir ayat 21 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 21 - غَافِر - Page - Juz 24

﴿۞ أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ كَانُواْ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَانُواْ هُمۡ أَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗ وَءَاثَارٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡ وَمَا كَانَ لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٖ ﴾
[غَافِر: 21]

کیا یہ لوگ کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں؟ وہ اِن زیادہ طاقت ور تھے اور ان سے زیادہ زبردست آثار زمین میں چھوڑ گئے ہیں مگر اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اور اُن کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ تھا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أو لم يسيروا في الأرض فينظروا كيف كان عاقبة الذين كانوا من, باللغة الأوردية

﴿أو لم يسيروا في الأرض فينظروا كيف كان عاقبة الذين كانوا من﴾ [غَافِر: 21]

Abul Ala Maududi
Kya yeh log kabhi zameen mein chaley phiray nahin hain ke inhein un logon ka anjaam nazar aata jo insey pehle guzar chuke hain? Woh insey zyada taaqatwar thay aur insey zyada zabardast aasaar zameen mein chodh gaye hain. Magar Allah ne unke gunahon par unhein pakad liya aur unko Allah se bachane wala koi na tha
Ahmed Ali
کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ وہ دیکھتے ان لوگو ں کا انجام کیسا تھا جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں وہ قوت میں ان سے بڑھ کر تھے اور زمین میں آثار کے اعتبار سے بھی پھر الله نے انہیں ان کے گناہوں کے سبب سے پکڑ لیا اوران کے لیے الله سے کوئی بچانے والا نہ تھا
Fateh Muhammad Jalandhry
کیا انہوں نے زمین میں سیر نہیں کی تاکہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیسا ہوا۔ وہ ان سے زور اور زمین میں نشانات (بنانے) کے لحاظ سے کہیں بڑھ کر تھے تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ اور ان کو خدا (کے عذاب) سے کوئی بھی بچانے والا نہ تھا
Mahmood Ul Hassan
کیا وہ پھرے نہیں ملک میں کہ دیکھتے انجام کیسا ہوا اُنکا جو تھے اُن سے پہلے وہ تھے اُن سے سخت زور میں اور نشانیوں میں جو چھوڑ گئے زمین میں [۲۸] پھر اُنکو پکڑا اللہ نے اُنکے گناہوں پر اور نہ ہوا اُنکو اللہ سے کوئی بچانے والا [۲۹]
Muhammad Hussain Najafi
کیا یہ لوگ زمین پر چلتے پھرتے نہیں ہیں کہ دیکھیں کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے؟ قوت کے لحاظ سے اور زمین میں چھوڑے ہوئے آثار کے اعتبار سے ان سے زیادہ طاقتور تھے تو اللہ نے ان کے گناہوں کی پاداش میں ان کو پکڑا تو ان کو اللہ (کی گرفت) سے بچانے والا کوئی نہ تھا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek