Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 35 - غَافِر - Page - Juz 24
﴿ٱلَّذِينَ يُجَٰدِلُونَ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَٰنٍ أَتَىٰهُمۡۖ كَبُرَ مَقۡتًا عِندَ ٱللَّهِ وَعِندَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ كَذَٰلِكَ يَطۡبَعُ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ قَلۡبِ مُتَكَبِّرٖ جَبَّارٖ ﴾
[غَافِر: 35]
﴿الذين يجادلون في آيات الله بغير سلطان أتاهم كبر مقتا عند الله﴾ [غَافِر: 35]
Abul Ala Maududi Aur Allah ki aayat mein jhagade karte hain bagair iske ke unke paas koi sanad ya daleel aayi ho.Yeh rawayya Allah aur imaan laney walon ke nazdeek sakht mabguz (na-pasand) hai.Isi tarah Allah har mutakabbir o Jabbar ke dil par thappa laga deta hai |
Ahmed Ali جو لوگ الله کی آیتوں میں کسی دلیل کے سوا جو ان کے پاس پہنچی ہو جھگڑتے ہیں الله اور ایمان والوں کے نزدیک (یہ) بڑی نازیبا بات ہے الله ہر ایک متکبّر سرکش کے دل پر اسی طرح مہر کر دیا کرتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہ جو کہ جھگڑتے ہیں اللہ کی باتوں میں بغیر کسی سند کے جو پہنچی ہو اُنکو بڑی بیزاری ہے اللہ کے یہاں اور ایمانداروں کے یہاں [۴۹] اِسی طرح مہر کر دیتا ہے اللہ ہر دل پر غرور کرنے والے سرکش کے [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi جو لوگ آیاتِ الٰہی میں جھگڑے کرتے ہیں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو۔ یہ روش اللہ اور اہلِ ایمان کے نزدیک سخت مبغوض (اور ناپسندیدہ) ہے اللہ اسی طرح ہر منکر و سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔ |