×

اس سے پہلے یوسفؑ تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر 40:34 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ghafir ⮕ (40:34) ayat 34 in Urdu

40:34 Surah Ghafir ayat 34 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ghafir ayat 34 - غَافِر - Page - Juz 24

﴿وَلَقَدۡ جَآءَكُمۡ يُوسُفُ مِن قَبۡلُ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِي شَكّٖ مِّمَّا جَآءَكُم بِهِۦۖ حَتَّىٰٓ إِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَن يَبۡعَثَ ٱللَّهُ مِنۢ بَعۡدِهِۦ رَسُولٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٞ مُّرۡتَابٌ ﴾
[غَافِر: 34]

اس سے پہلے یوسفؑ تمہارے پاس بینات لے کر آئے تھے مگر تم اُن کی لائی ہوئی تعلیم کی طرف سے شک ہی میں پڑے رہے پھر جب اُن کا انتقال ہو گیا تو تم نے کہا اب اُن کے بعد اللہ کوئی رسول ہرگز نہ بھیجے گا" اِسی طرح اللہ اُن سب لوگوں کو گمراہی میں ڈال دیتا ہے جو حد سے گزرنے والے اور شکی ہوتے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولقد جاءكم يوسف من قبل بالبينات فما زلتم في شك مما جاءكم, باللغة الأوردية

﴿ولقد جاءكم يوسف من قبل بالبينات فما زلتم في شك مما جاءكم﴾ [غَافِر: 34]

Abul Ala Maududi
Issey pehle Yusuf tumhare paas bayyinat lekar aaye thay magar tum unki layi hui taleem ki taraf se shakk hi mein paday rahey. Phir jab unka inteqal ho gaya to tumne kaha ab unke baad Allah koi Rasool hargiz na bhejega.” Isi taraah Allah un sab logon ko gumraahi mein daal deta hai jo hadd se guzarne waale aur shakki(doubting) hotey hain
Ahmed Ali
اور تمہارے پاس یوسف بھی اس سے پہلے واضح دلیلیں لے کر آ چکا پس تم ہمیشہ اس سے شک میں رہے جو وہ تمہارے پاس لایا یہاں تک کہ جب وہ فوت ہو گیا تو تم نےکہا کہ الله اس کے بعد کوئی رسول ہر گز نہیں بھیجے گا اسی طرح الله گمراہ کرتا ہے اس کو جو حد سے بڑھنے والا شک کرنے والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے۔ یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو
Mahmood Ul Hassan
اور تمہارے پاس آ چکا ہے یوسف اس سے پہلے کھلی باتیں لے کر پھر تم رہے دھوکے ہی میں ان چیزوں سے جو وہ تمہارے پاس لے کر آیا یہاں تک کہ جب مر گیا لگے کہنے ہرگز نہ بھیجے گا اللہ اسکے بعد کوئی رسول [۴۸] اِسی طرح بھٹکاتا ہے اللہ اُس کو جو ہو بیباک شک کرنے والا
Muhammad Hussain Najafi
اور (اے میری قوم) اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف(ع) کھلی ہوئی دلیلیں (معجزات) لے کر آئے مگر تم برابر شک ہی میں پڑے رہے یہاں تک کہ جب وہ وفات پا گئے تو تم نے کہا (اب) اللہ ان کے بعد ہرگز کوئی رسول نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللہ اس شخص کو گمراہی میں چھوڑتا ہے جو حد سے بڑھنے والا (اور) شک کرنے والا ہوتا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek